شام میں عدم استحکام، نہ ایران کے نہ ہی علاقے کے کسی بھی ملک کے حق میں ہے: سید عباس عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شام میں عدم استحکام اور افرا تفری نہ صرف ایران کے حق میں نہیں ہے بلکہ علاقے کے کسی بھی ملک کے حق میں نہیں۔

تہران میں عمان کے وزیر خارجہ سید بدرالبوسعیدی سے ملاقات کے موقع پر سید عباس عراقچی نے ایران اور عمان کے تعلقات کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر پزشکیان نے دونوں ممالک کے مابین موجود معاہدوں پر عملدرامد کی رفتار بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران معیشت، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع بھی فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

عراقچی نے کہا کہ مستقبل قریب میں مشترکہ اقتصادی کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس میں مذکورہ معاملات کا بغور جائزہ لیں گے۔

سید عباس عراقچی نے اس موقع پر شام کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں عدم استحکام اور افرا تفری نہ ایران کے حق میں ہے نہ ہی علاقے کے کسی بھی دوسرے ملک کے حق میں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں ہر اس حکومت کی تشکیل کی حمایت کرے گا جو اس ملک کے تمام سیاسی اور سماجی دھڑوں اور گروہوں پر مشتمل ہو۔

اس موقع پر عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد آل البوسعیدی نے اپنے دورہ تہران اور سید عباس عراقچی سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں جسے دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کے حق میں اور اسی طرح علاقے کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے شام کی ارضی سالمیت، اقتدار اعلی اور شام کے عوام کے فیصلے کے احترام پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی بھی کی۔

وزیر خارجہ عراقچی اور ان کے عمانی ہم منصب نے شام سمیت علاقے کی صورتحال کے بارے میں تہران، مسقط اور علاقے کے دیگر ممالک کے مابین گفتگو اور بات چیت پر بھی زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .